مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے تیرہویں سربراہی اجلاس کا آغازہوگیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی جب اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ہال میں پہنچے تو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسند سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی آج اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم 57 اسلامی ممالک پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ کے بعد سب سے بڑی تنظیم ہے۔
آپ کا تبصرہ